ہلالِ عید اور وحدتِ ملّت !
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سیّد جمال الدین افغانیؒ سے لے کر حضرت اقبالؒ تک، اور صوفی ابوانیس برکتؒ سے لے کر حضرتِ واصف علی واصفؒ تک مشاہیرِ اْمت وحدتِ اُمت کا خواب دیکھتے چلے آئے ہیں۔ کس خواب نے کس قرن اور کس سمے تعبیر کی صورت دھارنی ہے‘ مالک ِ تقدیر بہتر جانتا ہے۔ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، اور جاگتے میں خواب دیکھنا تو بہت سی زمینی پابندیوں سے آزاد کرتا ہے۔ خواب کو عمل کی صورت دیکھنے کی تمنا ہی بنی نوعِ آدم کے عمل کا ایک بنیادی محرک ہے۔ ہر تعمیری اور تخلیقی ذہن وحدتِ ف
عید… اور قربانی!!
جن دنوں راقم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ( حالیہ یونیورسٹی ) میں زیرِ تعلیم تھا، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم میڈیسن پڑھایا کرتے تھے، ان دنوں تازہ تازہ اسسٹنٹ پروفیسر ہوئے تھے، آج کل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈین ہیں۔ کرونائی موسم میں اکثر چینل انہیں اپنے ٹاک شو میں لیتے ہیں، پروفیسرصاحب کی گفتگو بہت جاندار، ٹھوس اور سائنسی حقائق پر مبنی ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں عیدِ قربان کے حوالے سے ایک گفتگو سننے کا اتفاق ہوا، قربانی کے حوالے سے پروفیسر صاحب رائے پیش کر رہے تھے کہ اس سال ہمیں اپنے