دھاتی ڈور سے زندگی کی ڈور تک---!!
کل ایک جانکاہ سانحے سے عجب طریق سے جانکاری ہوئی۔ پورے ملک نے یہ سنسنی خیزخبر سنی۔ بادامی باغ کے قریب دھاتی ڈور نے ایک معصوم تین سالہ بچے کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔ بے تعلق خبر دماغ کو ملنے والی محض ایک اطلاع ہوتی ہے، لیکن جہاں تعلق ہو، قلبی تعلق ہو‘ وہاں ایسی خبر دل پر بجلی بن کر گرتی ہے۔ بچے کا والد‘ محمد اویس حیدر‘ دیرینہ شاگردوں میں سے ہے، یہ اپنے بچوں کو اُن کے ننھیال سے واپس گھر لے کر جا رہا تھا، بیٹا موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھا تھا، بڑی بہن اور اُس کی ماں یچھلی سیٹ پر