درِ احساس 08-09-2017

توفیق

جو جتنا بڑا ہوتا ہے ٗ اس کا شیطان بھی اتنا بڑا ہوتا ہے، اس لئے بڑے لوگوں کو بڑی احتیاط سے چلنا پڑتا ہے۔ بڑے کاموں کیلئے بڑی توفیق اور بڑی پناہ کی ضروت ہوتی ہے۔ تعوّذ ایک پناہ ہے۔۔۔ خالقِ کائنات کی پناہ ۔۔۔ اسی کی خلق شدہ قوتوں سے!! قوت صفت ہے، قوی ذات ہے۔ ذات کی پناہ میں داخل ہونے والا صفات کے تغیرات کی زد سے بچ جاتا ہے۔ توفیق عطا ہونے کا مطلب ہے ، نیکی کے کاموں میں قوت من اللہ حاصل ہونا اور برائی

کے راستے پر اپنی قوت کا سلب ہو جانا۔

(Daily Paragraph in Al-Sharq)

#column #dareehsas #drazharwaheed #philosophy

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.