شاہدِ حق!! Shahid-e-haq

شاہدِ جمال مظہرِ جمال ہو جاتا ہے۔ قربِ جمال ہمہ حال جمیل کرتا ہے۔ جمالِ ہمنشین انسان کو حسین کرتا ہے۔۔۔۔۔ یہی حال بقا کا ہے۔ بقا کا منظر انسان کو فنا سے محفوظ کرتا ہے۔ بقا کا شاہد فنا کی راہ سے دور ہوتا ہے۔ باقی کا ہمراہی عازمِ بقا ہوتا ہے۔ فانیٗ باقی کا شاہد ہو جائے تو وادئ فنا سے نکل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ زندہ و جاوید ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ شہید زندہ ہوتا ہے!! عالمِ شہادت میں غیب کی گواہی دینا جان پر کھیلنا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ گواہی لفظوں اور دلیلوں سے نہیں۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ جان سے گذر کر دی جاتی ہے۔ اسی کی دی ہوئی جان جب اسی کی گواہی میں دی جاتی ہے۔۔۔۔۔ تو حق یہ ہے کہ تب ہی حق ادا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ معروف کی بجائے معدوم ہونے سے وہ عالمِ ِشہود میں مشہود ہو جاتا ہے!!

#drazharwaheed #dareehsas #columns #drazharwaheed #Alsharaq #column #philosophy

Featured Coloumn