ڈرائنگ روم Drawing room
وی آئی پی گھروں کے بڑے بڑے ڈرائنگ روم مہمانوں کی آمد و رفت کو ترستے ہیں۔ ڈرائنگ روم نام کے کمرے میں بھاری بھرکم فرنیچر، دبیز قالین، قیمتی فانوس اور ایک عدد جعلی آرٹ نما پینٹنگ کے سوا کچھ اورنہیں ملتا۔۔۔۔۔ مہمان، نہ آدابِ مہمان!! کیسا بدقسمت ہے وہ مہمان خانہ جس کی قسمت میں مہمان ہی نہ ہو!!! اس سے کہیں بہتر ہے غریب کی وہ بیٹھک ٗ جہاں مہمان بیٹھتے ہیں، بچے پھدکتے ہیِں اور بلاتکلف چائے پانی کے دَورچلتے ہیں۔ لوگ گیسٹ روم بناتے ہیں اور اس میں گیسٹ نہیں بلاتے!! مہمان مکان کی کشادگی دیکھ کر نہیں بلکہ میزبان کے دل کی کشادگی دیکھ کر آتے ہیں!! مہمان میزبان سے ملنے آتا ہے، مکان سے نہیں!! مہمان خدا کی رحمت ہے اور رحمت دیکھ کر منہ بنانے والے زحمت میں مبتلا کر دیے جاتے ہیں۔
#dareehsas #drazharwaheed #drazharwaheed #columns #column #Alsharaq #philosophy