top of page

وسائل اور سائل!! Wasail aur saiil

جو دوسروں کے کام نہیں آتا، اسے اپنے کاموں کی "پسوڑی" پڑی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے کام کبھی ختم ہونے میں نہیں ہوتے۔ صرف اپنے لیے جینے والا بے موت اور بے نشان مرتا ہے۔ اپنا وقت، وجود اور وسائل دوسروں کیلئے وقف کرنے والا کبھی غریب نہیں ہوتا۔ وقف شدہ اثاثے قائم رہتے ہیں۔ وقت اور وسائل میں کمی کا سامنا اسے ہوتا ہے جو اپنے کاموں میں مصروف رہتا ہے۔ اپنے وقت اور وسائل میں وسعت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنے بھائی بندوں کے کاموں میں مصروف ہو جائے۔ جو مخلوق کے کام آتا ہے، اسے کے کام خالق خود کرتا ہے۔۔۔۔ اور بے سبب کرتا ہے۔۔۔۔۔ وہ اسباب کا محتاج نہیں رہتا۔ فراغت دوسروں کے کاموں میں مصروف ہونے سے میسر آتی ہے۔ وسائل سائل کے کام آجائیں تو محفوظ ہو جاتے ہیں۔

#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #Alsharaq #philosophy

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page