مسلم یونین Muslim Union
اگر اہلِ یورپ معاشی اور دفاعی فوائد کیلئے یورپی یونین بنا سکتے ہیں تو اہلِ مسلمٗ مسلم یونین کیوں نہیں بناتے؟ وحدتِ مسلم کیلئے تقریریں کافی نہیں۔ قراردیں پاس کرنے والے عملی میدان میں فیل ہوئے جاتے ہیں۔ وہ قرارداد وقت اور کاغذ کا ضیاع ہے جس پرکوئی عملی قدم نہ اٹھایا جائے۔ مسلم اُمہ کی وحدت ایک بے تعبیر خواب بنا رہے گا جب تک مسلم ممالک ایک دوسرے کیلئے اپنی سرحدوں کو ویزا فری نہیں کرتے۔۔۔۔۔ مشترکہ منڈی، مشترکہ کرنسی اور مشترکہ دفاع قائم کرنے کیلئے کوئی عملی تدبیر نہیں کرتے۔ مسلم یونین میں آبادی اور وسائل کا امتزاج زبردست قوت بن جائے گا۔ نصرت کا وعدہ مسلمانوں سے ہے۔۔۔۔۔۔۔ قومیتوں، قبیلوں اور نسلوں سے نہیں۔ جب تک کلمہ ہماری اول شناخت نہیں ٹھہرتا ٗ خود کو امت کیسے کہہ سکتے ہیں۔
!!وحدت ہماری قوت ہے۔۔۔۔۔۔۔ انتشار موت
#drazharwaheed #dareehsas #drazharwaheed #columns #column #Alsharaq #philosophy