top of page

اَنا کا پلاسٹر آف پیرسAna ka plaster of paris

رابطوں میں عدم توازن تعلقات کو غیر متوازن کر دیتا ہے۔ ہمیں اپنی خواہش اور ضروررت سے زیادہ دوسروں کی تمنا اور ضرورت کے مطابق ان سے رابطے برقرار رکھنا چاہیے۔ اپنے لیے جینے اور دوسروں کیلئے جینے میں یہی فرق ہے۔ دوسروں کیلئے جینے والا کبھی نہیں مرتا۔ رابطوں میں فقدان اور عدم توازن کا تعلق تعلیم اور شعور کی کمی سے نہیں بلکہ اَنا اور خود غرضی کی زیادتی سے ہے۔ خود غرض انسان صرف اپنی غرض کے تعلقات بڑھائے گا اورجب اور جہاں غرض پوری ہو جائے گی وہاں سے تعلقات کا خیمہ اکھاڑ کر دُور لے جائے گا۔ انا کے ہاتھوں مجبور انسان کسی قریب کے دروازے پر بھی دستک نہہں دے سکتا۔ اَنا کے پلاسٹر آف پیرس نے اس کے ہاتھ جامد کر دیے ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ کسی کو سلام کیلیے ہاتھ دراز نہیں کر سکتا!!

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page