جہالت'بمقابلہ' علم
جہالت وہی ہوتی ہے جو علم سے مقابلے پر اُترتی ہے۔ کم علمی علم پا کر اپنی کمی دور کر لیتی ہے۔ جہالت علم کو پا کر اس سے دُور ہو جاتی ہے۔ جہالت لاعلمی نہیںٗ بدعلمی ہے۔ جہالت جزئیات میں خوب اُلجھتی ہے۔ جزئیات نگاری اور جزوی سچ کی جگالی جہالت کا من چاہا چارہ ہے۔ فروعات میں پینگیں ڈالنا جہالت کا من پسند مشغلہ ہے۔ اپنے جتھے پر غرور جہالت کی خاص نشانی ہے۔ نور اور ظلمت کو گڈمڈ کر دینا جہالت کی اہم تشخیص ہے۔ ترجیحات میں ردّ وبدل جہالت کا خاص طریقہِ واردات ہے۔ علم کلیات میں مشغول ہوتا ہے، جزئیات سے صرفِ نظر کرتا ہے۔۔۔۔۔ یہ علم کی شانِ استغنا ہے!! جہالت دلیل کے نام پر دلیل کو بھی بے دلیل کر دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے اہلِ
!!علم جہالت کے سائے سے بھی ڈرتے ہیں
#drazharwaheed #columns #dareehsas #column #drazharwaheed #Alsharaq #philosophy