top of page

ملامت زدہ خدمت Malamat zda khidmat

وہ خدمت جو ملامت زدہ ہوتی ہے، سب سے مقبول ہوتی ہے۔ ستائش والی خدمت ملاوٹ زدہ ہوتی ہے۔ صرف سَچّی محبت اور سُچّی خدمت ہی کوئے ملامت سے گزر سکتی ہے۔ ملامت سے گزرنا اپنی انا کو خاک آلود ہوتے دیکھنا ہے۔۔۔۔ اس امتحان میں جو سرخرو ہو کر نکلتا ہےٗ وہی خدمت کیلئے مامور کیا جاتا ہے۔ خدمت صرف پیسہ خرچ کرنے سے نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ بلکہ پورا وجود خرچ کرنے سے ہوتی ہے۔ خدمت خلق کی سعادت جنہیں عطا ہوتی ہےٗ وہ اسے ایک آسمانی فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں۔ ستائش زدہ خدمت سیاست کا باب ہوتی ہے یا پھر تجارت کا کوئی نفع بخش انداز دیکھنا یہی ہوتا ہے کہ منافع بخش کام چھوڑ کر گھاٹے کا سودا کون کرتا ہے؟ محبت کرنے والا نفع نقصان کا حساب لگائے بغیر ملامت کی گلی سے گزر جاتا ہے

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page