top of page

بندہِ مزدور کے اوقات!!Banda-e-Mazdoor ke auqat

مزدور کو اس کے کام کی مزدوری ملنی چاہے۔۔۔۔۔۔۔اس کی عزت نفس کا معاوضہ نہیں! ہمارے ہاں جب کسی کو ملازم رکھا جاتا ہے تو اس کی عزتِ نفس کے تمام حقوق بھی گویا خرید لیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہمارا معاہدہ مخصوص مدت اور مخصوص کام کیلئے ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ اس کے تمام حقوق ہمارے برابر ہیں۔ کاموں میں گالم گلوچ کا کلچر پروان چڑھانے میں ہمارے غصے کا ہاتھ زیادہ ہے اور ملازم کی کام چوری اور چوری چکاری کا کم! کسی نظام کی خرابی میں بااثر آدمی کا حصہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے جتنا وہ وہ بڑا ہوتا ہے۔ پیار سے کام لینے سے یہی ملازم بے دام غلام بن جاتے ہیں۔۔۔۔ وہی کام دھونس اور دہشت سے کروایا جائے تو کام بگڑنے میں اتنی ہی دیر لگتی ہے جتنی دہن بگڑنے میں

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page