top of page

مہمان اور سائلMehman aur saiil

اپنے رزق میں برکت شامل کرنے کا طریق یہ ہے کہ اپنے دسترخوان میں مہمان شامل کر لیے جائیں۔ اپنے مسائل کم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسروں کے مسائل حل کرنا شروع کر دیئے جائیں۔ دوسروں کے مسائل پر توجہ دینے والا اپنے مسائل از خود حل شدہ حالت میں پاتا ہے۔ اپنے گھر اور دل کے دروازے کھول کر چشم براہ رہنا چاہیے۔ مہمان کی صورت میں سائل بھی آسکتا ہے۔ مہمانوں کی تکریم کرنے والا خود مکرم ہو جاتا ہے۔ مہمان کا انتظار کرنے والا سخی ہوتا ہے۔ جس کے دروازے سے مہمان ناراض ہو کر چلا جائے اس پر اور بہت سے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ اپنے رویوں کے سبب جس گھر مہمانوں کی آمد و رفت ناممکن بنا دی جائے وہاں برکت رخصت ہو جاتی ہے اور نحوست داخل ہو جاتی ہے۔

#drazharwaheed #columns #dareehsas #drazharwaheed #column #Alsharaq #philosophy

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page