نعمتیں احسان ہیں۔۔۔۔۔ استحقاق نہیں

لذاتِ وجود میں مبتلا ہونے والا اپنے وجود کے خزانے میں خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔ دراصل وجود اور وجود میں موجود تمام وسائل ہمیں بطور نعمت عطا کیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ہماری محنت کے بغیر۔۔۔۔۔ ہماری کسی ذاتی تدبیر کے دخل سے یکسر بے نیاز!! عزت، دولت شہرت سمیت سب نعمتوں کا حکم یہی ہے۔۔۔۔۔۔ نعمت ایک احسان ہے۔۔۔۔۔۔ استحقاق نہیں! اگر مکمل دیانتداری سے کبھی اپنی محنت، عقل اور تدبیر کے گوشوارے مرتب کیے جائیں تو ان سب کا حاصل جمع ہمیں اپنی حاصل شدہ نعمتوں کے مقابلے میں حقیر نظر آئے گا!

نعمتوں کا حق یہ ہے کہ انہیں اپنا حق نہ سمجھا جائے۔۔۔۔۔ امانت سمجھا جائے!! ملکیت کا دعوٰی کرنے والا من مانی کرنے پر "مجبور" ہوتا ہے۔ نعمتوں کو امانت جاننے والا اپنی حدود بھی جانتا ہے۔۔۔۔۔ اور نعمتیں دینے والے کی مقرر کردہ قیود بھی

#drazharwaheed #wasifaliwasif #drazharwaheed #columns #column #philosophy #Alsharaq #dareehsas

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.