top of page

اطاعت اور معرفتItaat aur marifat

اطاعت بر وقت اور ہر وقت اطاعت کا نام ہے۔ بر وقت حکم نہ ماننا یکسر حکم نہ ماننے کے برابر ہو سکتا ہے۔ جس طرح انصاف میں تاخیر ناانصافی سے تعبیر ہے اس طرح حکم کی بجا آوری میں تاخیر بھی حکم عدولی کا باب ہے۔ حکم وصول ہونے کے بعد اس کی تعمیل میں مناسب وقت کا انتظار کرنے والا دراصل اس حکم میں اپنے نفس کی رائے بھی شامل کرتا ہے۔ حکمت جاننے کے بعد حکم ماننا ایک مشورہ ماننے کے برابر ہے۔ اطاعت بابِ تسلیم ہے۔ جبری اطاعت مطلوب و مقصود نہیں۔ ہماری قولاً اور کرھاً عبادت اطاعت کا محض اظہار ہے۔۔۔۔۔ طوعاً اور عملاً عبادت معرفت سے متصف ہے۔ معرفت مشیت آشنا ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اسلیے بابِ معرفت میں "گویا یہ بھی میرے دل میں تھا" کے مصداق اطاعت میں تاخیر کا امکان لاموجود ہوتا ہے

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page