top of page

سادگی۔۔۔۔ ایک سچائی!!

سادگی سچائی ہے۔۔۔۔۔ دکھلاوا اک بہلاوہ ہے۔ سادگی صدق ہے، تصنع کذب۔ سادگی میں عجز ہے۔۔۔۔ تصنع فخر سے پُر ہے۔ سادگی میں وقار ہے، تصنع میں استکبار!! سادگی میں شائستگی ہے، تصنع ریشم میں بھی لپٹا ہو تو اس کا کھردرا پن صاف محسوس ہو جاتا ہے!! سادگی میں حسن ہے۔۔۔۔۔ تصنع کسی بدصورتی کو چھپانے کا جتن ہے۔ سادگی عام و خاص میں یکساں آسانی سے گزر جاتی ہے۔ تصنع عامی ہونے سے گریزاں ہے، لیکن عامیانہ پن سے خالی نہیں۔ سادگی عالی نسب، عالی فطرت لوگوں کا شعار ہے۔ تصنع نودولتیوں کی دولتیاں ہیں۔ سادگی خود اعتمادی دیتی ہے۔۔۔۔۔ تصنع پکڑے جانے کے خوف میں مبتلا رہتی ہے۔ تصنع ایک دکھاوا ہے، اور دکھاوا سادہ لفظوں میں منافقت کو کہتے ہیں۔ سادگی کو ایمان کی علامت بتایا گیا ہے۔ ظاہر ہے۔۔۔۔۔ ایمان نفاق کا الٹ ہوتا ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page