جتلایا ہوا احسان
جتلایا ہوا احسان اس طرح ضائع ہو جاتا ہے جس طرح زمین پر گرا ہوا دودھ! احسان ایک آسمانی چیز ہے، اسے زمین پر گرا دیا جائے تو اسکا کچھ مول نہیں پڑتا۔ احسان ایک انمول چیز ہے، اس کا مول لگایا جائے تو انمول نہیں ٹھہرتا۔ جتلایا ہوا احسان خالق اور مخلوق دونوں کی نظر میں بے وقعت ٹھہرتا ہے۔ احسان جتلانا ایک کارِ لاحاصل ہے۔ ہم جس پر احسان جتلاتے ہیں، وہ ہمیں یہ جتلانے میں مصروف ہو جاتا ہے کہ جتلایا ہوا احسان اتنا بھی احسان نہیں تھا جس کا شکریہ مع سود وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ درحقیقت احسان خالصتاً فی سبیل اللہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔ مخلوق سے شکریے کی توقع بھی رکھی جائے تو خالص نہیں رہتا۔ توحید خالص توحید ہوتی ہے۔۔۔۔ نیت سمیت خالص سے کم تر کوئی چیز وہاں نہیں پہنچتی۔
#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #Alsharaq #philosophy