پہلا قطرہ
پہلا قطرہ حوصلے کا قلزم ہوتا ہے۔ پہلا قطرہ اپنے تمام ہم سفر قطروں کے ارادوں کا سفیر ہوتا ہے۔ پہلا قطرہ پورے بادل کا دل ہوتا ہے۔ پہلا قطرہ وہ نعرہ ہے جس پر پورا بادل لبیک کہتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہر قطرے کے دل میں پہلا قطرہ بننے کی آرزو موجزن ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ لیکن فنا ہونے کا ڈر اسے ہجوم کا حصہ بنے رہنے پر مجبور کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ گمنامی کے قبرستان میں دفن ہونے کا خوف اسے خود میں محصور رکھتا ہے۔۔۔۔۔ اس لیے وہ اپنے عزم کا بیانیہ جاری نہیں کرتا۔ پہلا قطرہ فنا کے خوف کو تسخیر کر چکا ہوتا ہے۔ پہلا قطرہ بارش، امید اور رحمت کا ایلچی ہے۔ رحمت کا سارا ساون پہلے قطرے کے نام ہوتا ہے۔ مایوسی کی بنجر زمین میں فصلِ امید کی خبر دینے والا ہرکارہ "پہلا قطرہ" ہے۔
#drazharwaheed #columns #dareehsas #column #drazharwaheed #philosophy #Alsharaq