لبرل تعصب!!
کچھ لوگ خود کو لبرل کہتے ہیں لیکن متعصب اس قدر ہوتے ہیں کہ دینی اقدار اور روایات کا مضحکہ اڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ لبرلزم اور سیکولر کی اگر ان کے اصرار پر وہی نرم اور بے ضرر تعریف کر لی جائے تو بھی یہ اس پر پورا نہیں اترتے۔ اگر کوئی قدامت پسند کسی لبرل کے ابا جان کے لباس کی تراش خراش کا ٹھٹھا اڑائے تو کیا اس فارمولے کے تحت یہ برداشت کیا جا سکتا ہے کہ ہر شخص کو آزادی رائے کا حق حاصل ہے؟ دین محض کوئی فلسفہ یا نظریہ ہی نہیں بلکہ ایک زندہ وجود ہے، یہ اپنی اقدار اور روایات رکھتا ہے۔۔۔۔ اس پر چلنے والے ایک تشخص رکھتے ہیں، ان کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ دینی لوگ بھی اپنی اقدار کے تحفظ کا پورا حق رکھتے ہیں۔
#drazharwaheed #dareehsas #column #columns #drazharwaheed #philosophy #Alsharaq