top of page

ایمانی شعور!!

ایمان انسانی شعور کیلئے ایک آسمانی تحفہ ہے۔ ایمان کے پاس انسان کو مادیت کے قید خانے سے آزادی مہیا کرنے کا سامان موجود ہوتا ہے۔ مادّے اور منطق میں محبوس شعور زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا۔۔۔۔۔۔۔ مادے کے بندی خانے میں اس کا سانس اکھڑنے لگتا ہے۔ میکانیاتی، مالیاتی اور جدلیاتی دائروں میں قید ہو کر رہ جانے والی زندگی کچھ عرصے بعد دم توڑ دیتی ہے۔ ایمان انسان کو مرنے نہیں دیتا۔ ایمان محبت کی طرح ایک الگ شعور ہے۔ ایمانی شعور مادے کو دیکھ لیتا ہے، مادی شعور ایمان کی ماہیبت سے آگاہ نہیں ہوتا۔ مادی شعور کیلئے موت کے بعد اندھیرے کے سوا کچھ نہیں رکھا۔ ایمان موت کا اندھیرا دور کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ ایمان۔۔۔۔۔۔ مابعد کا منظر دیکھنے کی روشنی مہیا کرتا ہے۔ ایمان.... انسانی شعور کی ماوارئے شعور داستان ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page