خیر کا خیمہ
خیر کے خیمے میں داخل ہونے کیلئے تسلیم اور اطاعت کا پیمان باندھا جاتا ہے۔ تسلیم میں تامل خیر کی خوشبو کو ماند کر دیتا ہے۔ اطاعت میں تاخیر تعلق میں بساند پیدا کر دیتی ہے۔ تسلیم میں داخل ہونے کا مطلب بے عملی نہیں بلکہ بے سمت عمل سے بچنے کی تدبیر ہے۔ امر کی تسلیم میں داخل ہونے والا اپنے مالک کی تدبیر کا مشاہدہ کر سکے گا۔ تسلیم سے دور غرور کے قریب ہوتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ شاید کائنات کی حرکت اس کی تدبیر پر موقوف ہے۔ وہ ہر روز نیند کی غفلت میں جا سوتا اور اس کائنات اسی رفتار سے چلتی رہتی ہے، جس دن وہ موت کی آغوش میں جا سوئے گا، زندگی اسی رفتار سے رواں دواں رہے گا۔
#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #philosophy #Alsharaq