top of page

مقدار اور معیار

مقدار کے پیچھے بھاگنے والا قدر سے محروم رہ جاتا ہے۔ معیار کی دنیا میں مقدار قابلِ قدر نہیں۔ مقدار کی دنیا میں معیار کا تصور بھی مادی ہے۔ مادّے کی زبان میں معیار کا تعین کسی گنتی سے شروع ہوتا ہے اور کسی اور گنتی پر ختم ہو جاتا ہے۔ معیار کی قدر ہوتی ہے۔ مقدار کی قیمت لگائی جاتی ہے۔ جس کی قیمت لگ جائے وہ قابلِ فروخت ہوتا ہے اور کسی کا بھی ہو سکتا ہے۔ معیار کی دنیا میں رہنے والا انمول کہلاتا ہے۔ دین معیار کی دنیا ہے۔ دنیا مقدار کا گنتی خانہ ہے۔ معیار کا تعین انسان کرتا ہےٗ مقدار کا تعین قیمت طے کرتی ہے۔ لاتعین کی تلاش میں نکلنے والا تعینات کی دنیا میں کہیں بھی اپنے ہونے کی قیمت وصول نہیں کرتا۔ معیار کی دنیا اور ہے، دنیا کا معیار اور

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page