ہجوم کا ہجاب!!

ہجوم حجاب ہے۔ ہجوم سے کنارہ کشی۔۔۔۔۔ کشافِ حجاب !! ہجوم کثرت کا میدان ہے۔ عزلت نشینی وحدت کا خیمہ ہے!! کثرت اندھیرا ہے، حدِ نگاہ تک۔۔۔۔۔۔۔ وحدت روشنی ہی روشنی۔۔۔۔ تاحدِ نظر!! وحدت نشیں کثرت کو دیکھ لیتا ہے، کثرت کا خوگر وحدت کی خوبو نہیں پہچان پاتا۔ کثرت۔۔۔۔ دراصل خواہش کی کثرت کا منظر ہے۔ خواہش سے بے نیاز ہی وحدت کے مشاہدے کا اہل ہوتا ہے۔ ہجوم۔۔۔۔۔ رش ہے، رونق نہیں! رونق کیلئے فردِ واحد کافی ہوتا ہے۔ رونق دلوں کے مجتمع ہونے میں ہے، افراد کا مجمع اکٹھا کرنے میں نہیں!! ہجومِ افکار بھی ایک کارِ بے سود ہے۔۔۔۔۔ بجھی ہوئی قندیلوں کا ڈھیر!! رونقِ محفل۔۔۔۔۔۔ وحدتِ فکر ہوا کرتی ہے۔۔۔۔۔ کثرتِ افکار نہیں!! رونق تعلق میں ہے۔۔۔۔۔ روایات کی اسیری میں نہیں!! ہجوم کے طلسم میں گرفتار کو حریمِ وحدت تک رسائی کی جا نہیں

#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #aksekhayal #philosophy #Alsharaq

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.