top of page

غفلت کی نیند

غفلت کی نیند سونے والا بیدار ہونے کے بعد بھی بیدار نہ ہو سکے گا۔ کھلی آنکھوں والے نیند میں بھی آنکھیں کھلی رکھتے ہیں۔ جاگنے والوں کے خواب سونے والوں کے خوابوں سے افضل ہوتے ہیں۔ لمحوں کی غفلت صدیاں نگل جاتی ہے۔ یہ قضیہ تصفیہ طلب ہے کہ لذات میں انہماک غفلت کا سبب ہے یا غلفت لذات میں ڈوبنے کا پیش خیمہ! بہرطور غفلت پر منتج ہوتی ہوئی لذت پرستی ہو یا لذت میں پناہ ڈھونڈتی ہوئی غفلت۔۔۔۔۔۔۔ دونوں کا انجام ہلاکت ہے۔ غفلت کی دیمک طاقت کی بلند و بانگ چوکھٹ کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ غفلت دراصل اپنے انجام سے غفلت کا نام ہے۔ غفلت وقت کی رفتار سے غافل کر دیتی ہے۔ غافل کو حادثہ بیدار کرتا ہے، بیدار صفت ممکنہ حادثات کی پییش بندی میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ غفلت لاعلاج مرض ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page