مزاج میں تفاوت
مزاج میں تفاوت کو تعلقات کی دنیا میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔۔ مزاج میں خلیج محبت سے ختم کی جا سکتی ہے۔ مزاج کے مختلف ہونے پر اختلاف لازم نہیں آتا۔ جو شخص بر بنائے مزاج اختلاف کرتا ہے وہ درحقیت اپنے مزاج کے اسیر ہونے کی فریاد کرتا ہے۔ اگر کوئی چھوٹا ہے تو مزاج کا اختلاف شفقت کی شیرینی میں چھپایا جا سکتا ہے۔ ہم مرتبہ ساتھی کے ساتھ باہمی احترام کے کلیے سے اختلاف کو اتفاق میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عمر اور مقام میں بڑی شخصیت کے ساتھ عزت کا رشتہ برقرار رکھا جائے تو مزاج میں دُوری دُور ہونے کا باعث نہیں بن سکتی۔ ہم جس سے علم اور فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اس کے مزاج میں ڈھلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزاج میں تفاوت کسی صورت شقاوت میں نہیں بدلنا چاہیے۔
#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #Alsharaq #philosophy #aksekhayal #aksekhayal