منظر اور پس منظر
اگر کسی کی آنکھوں میں بیٹھ کر وہی منظر دیکھ لیا جائے جو منظر اس کی آنکھیں دیکھ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔ تو خدا کی قسم اعتراض اٹھانے والا ہاتھ شل ہو جائے، اعتراض لکھنے والا قلم ہاتھ سے گر جائے اور اعتراض بولنے والی زبان گنگ ہو جائے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر شخص اپنے منظر کے مطابق عین درست دیکھتا ہے، وہ اپنے منظر کے ارتعاش کے مطابق عین درست سن رہا ہے۔ انسانی تعلقات کے باب میں ہر شخص کا منظر اس کے درجہِ علم، مرتبہِ شعور اور وسعتِ ظرف کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔ ہر شخص کی غلطی دراصل ہمارے اپنے تناظر میں غلطی کے طور پر بیان کی جاتی ہے۔ کسی منظر کو اس کے پس منظر سے جدا کر دیا جائے تو ماسوائے قیاس آرائیوں کے اور حاشیہ آرائیوں کے اور کچھ نہیں بچتا!
#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #aksekhayal #Alsharaq #philosophy #aksekhayal