top of page

محبتوں کے قافلے

محبت پر معترض وہی ہوتا ہے جو محرومِ محبت ہو۔ جو مبتلائے محبت ہو اسے ابتلائے محبت کی خبر ہوتی ہے۔ عقیدت بھی یکے از محبت ہے۔ دوسروں کی عقیدت کا احترام وہی کرے جو کسی کا معتقد ہو گا۔ آزاد شتر بے مہار ، آزادی اظہار کے گمان میں گرفتار دوسروں کی محبت اور عقیدت کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ایک ذہنی تسکین اور برتری محسوس کرتا ہے۔ محبت میں کوئی تقابل نہیں، کوئی محبوب چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، محبوب کا قد کاٹھ صفات کے پیمانوں سے نہیں ماپا جاتا۔ محبوب اور محبت کی قدر کی جاتی ہے، قیمت نہیں پوچھی جاتی۔ محبت کی تبلیغ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ہر محب اپنے محبوب کی قدر و قیمت بخوبی جانتا ہے۔ محبتوں کے سب قافلے کشاں کشاں حبیبِ دو عالمﷺ کے درِ اقدس ہی کی طرف جا رہے ہیں۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page