top of page

غیر مشروط محبت!!

زندگی میں سب بڑا فن مخلوقِ خدا سے غیر مشروط محبت کرنے کا فن ہے۔ دراصل محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے۔ مشروط "محبت" ایک شاباش کا چاکلیٹ اور بخشش ہوتی ہے، محبت نہیں ہوتی۔ غیر مشروط محبت کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو ان کی خامیوں سمیت قبول کیا جائے۔۔۔۔۔۔ لوگوں کو ان کے اعمال کے باٹ میں نہ تولا جائے۔ میزان قائم ہونے کا دن طے ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور اس دن کا مالک وہی ہے جو مخلوق کا خالق بھی ہے اورمالک بھی! اس سے پہلے تلک کسی کو اس کی بشری غلطیوں اور کمزوریوں پر کٹہرے میں کھڑا نہ کیا جائے۔ منصفی ایک منصب ہے، اس منصب کے بغیر کوئی عدالت نہ لگائے۔ جلاد کے علاوہ کوئی سزا نہ دے۔ محبت کرنے والا سمجھ لے کہ وہ انصاف نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔ وہ درجہِ احسان پر فائز ہے

#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #aksekhayal #Alsharaq #philosophy #aksekhayal

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page