محبت اور قانون
محبت اور قانون میں کوئی بَیر نہیں۔۔۔۔۔ اَسیرِ محبت کو قانون کی بیڑی پہنانے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔ کہ محبت مشیت آشنا ہوتی ہے۔ قانون رات کے اندھیرے میں نہیں دیکھ سکتا۔ قانون گواہ کی موجودگی کے بغیر معطل ہے۔ قانون ضمیر کے مجرم کو سزا نہیں دے سکتا۔۔۔۔۔ یہ عدم شہادت کی بنا پر مجرم کو بری کر سکتا ہے اور جھوٹے گواہوں کی موجودگی میں کسی بے گناہ کو شہید کر سکتا ہے۔ قانون تزکیہ نہیں کرسکتا۔۔۔۔ ایک انسان قانون کے دائرے کے اندر رہ کر بھی ظالم ہو سکتا ہے۔ قانون ایثار اور احسان کا حکم جاری نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔ یہ کارہائے نمایاں محبت کے ذمے ہیں۔ قانون صرف اطاعت سکھائے گا، محبت کو اطاعت کا سبق دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔ کہ مالک کی ابروئے چشم کا اشارہ سمجھنے والے کو حکم دینے کی ضرورت نہیں ہوتی!!
؎ تاڑی مار اڈا نہ باہوؔ
اسیں آپے ای اڈن ہارے ہو
#drazharwaheed #dareehsas #columns #drazharwaheed #column #aksekhayal #philosophy #Alsharaq #aksekhayal