منافقت
منافقت مفاد کے ٹکڑوں پر پلتی ہے۔ لوگ منافقت کا سہارا لیتے ہیںٗ طاقت عزت اور شہرت بچانے کیلئے۔۔۔۔۔۔۔ اور منافقت ہی طاقت اور عزت سے محروم کر دیتی ہے۔ منافقت کا لباس کسی منفعت کی لالچ میں پہنا جاتا ہے۔۔۔۔ اور منافقت ہی بے لباس کر دیتی ہے۔ صداقت سے فرقت کا المیہ منافقت ہے۔ وحدتِ خیال میں داخل ہونے کا اذن صرف صداقت کو حاصل ہے۔۔۔۔۔ منافقت وحدتِ خیال سے محروم ہوتی ہے۔ صداقت رسوا بھی ہو جائے تو حلقہِ صداقت میں معتبر ہے۔۔۔۔۔۔ منافقت سرفراز بھی ہو جائے تو دوستوں کی نگاہ میں سرنگوں ہے۔ منافقت وہ کمزوری ہے جو طاقت سے رفع نہیں ہوتی۔ نفاق وہ مرض ہے جسے کوئی دوا راس نہیں۔۔۔۔ نفاق کے ناسور کو صرف بڑھنے سے کام ہے۔ منافقت خوشامد پر مجبور کرتی ہے۔ منافقت کردار کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔
#drazharwaheed #dareehsas #columns #column #drazharwaheed #aksekhayal #philosophy #Alsharaq #aksekhayal