باطن اور باطل!!
باطن سے منحرف باطل کی طرف نکل جاتا ہے۔ باطل کو اپنے مبنی برحق ہونے کا زعم بھی ہوتا ہے۔ ایسا شخص اپنے اور دین کے باطن کو ردّ کرتا ہوا خارج میں کسی انقلاب کا پیامبر بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہیں سے خارجی طرزِ فکر جنم لیتا ہے جو موقع ملنے پر مسلح جدوجہد کی تلوار سونت لیتا ہے۔ مسلمانوں کو محرم سے مجرم بنانے والا نکتہ یہی ہے۔۔۔۔۔۔ خود کو اصلاح یافتہ اور باقی عامتہ المسلمین کو گمراہ قرار دینا۔۔۔۔۔۔ اور اپنی تفہیمِ اصلاح بزورِ بازو نافذ کرنا۔۔۔۔۔۔ اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے ایسی گمراہ کن طرزِ فکر سے!! اسلام اپنے پورے تاریخی تسلسل کے ساتھ اسلام ہے۔ تاریخ میں کوئی موڑ ایسا نہیں تھا جہاں امت مسلمہ مجموعی طور پر کسی فکری گمراہی میں مبتلا ہو گئی ہو!! ماضی کو مشکوک بنانے والا خود مشکوک ہے
#drazharwaheed #dareehsas #columns #drazharwaheed #column #aksekhayal #Alsharaq #philosophy #aksekhayal