top of page

میزانِ عدل

جس طرح کسی حکومتی قانون کی خلاف ورزی پر حکومتی ادارے حرکت میں آ جاتے ہیں، اس طرح خدائی قوانین کی توہین پر کائناتی قوتیں متحرک ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔ بے عملی جہالت ہے اور بدعملی توہین!! حکومت مہلت نہیں دیتی، خدائی سلطنت میں مہلت وسیع ہوتی ہے مگر پکڑا سخت!! انسانی حکومت توبہ قبول نہیں کرتی، مالک الملک کی حکومت معافی اور واپسی کا راستہ کھلا رکھتی ہے۔ انسانی عدالت گواہ اور ثبوت کی مدد سے شہادت قلمبند کرتی ہے، خدائی سلطنت میں ثبوت اور شہادت مجرم خود فراہم کرتا ہے۔۔۔۔ زبان کے سوا ہر عضو گواہی دیتا ہے۔ انسانی آنکھ اور کیمرہ صرف عمل ریکارڈ کرتا ہے، خدانی نظام میں نیت بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ ظاہر پرست آنکھ انسانی عدالت دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ خدائی عدل نہیں دیکھتی!! خدائی میزانِ عدل دیکھنے والا شعور مابعد کا منکر نہیں ہو سکتا

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page