top of page

Question

سوال : حضرت واصف علی واصف علیہ الرحمتہ کا قول ہے ۔ "اپنا دل زندہ کرو ، ہر طرف زندگی نظر آئے گی" ۔ گزشتہ دنوں اس قول کی تفہیم کے حوالے سے اس پیج پر ایک سوال کیا گیا ہے ایسا تھوڑی دیر تک کرنا تو ممکن ہو سکا ہے لیکن کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ ایسا مسلسل ہو سکے؟

جواب : دل کی زندگی کے متعلق جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ دل کی موت کیا ہے۔ دل کی زندکی یاد ہے ، دل کی موت غفلت کو کہتے ہیں۔ دل کو زندہ رکھنے کے بہت سے طریقے ہیں ۔1 - قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے دل زندہ ہوتا ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے،جس طرح لوہے کو زنگ لگتا ہے ،اسے قرآن کریم کی تلاوت سے صاف کیا کرو۔ ۔ درود پاک کی کثرت دل کو زندہ رکھنے کا ایک تیر بہدف نسخہ ہے2 3۔ موت کا یاد رکھنے سے بھی دل مردہ نہیں ہوتا 4۔ غریب، مسکین ، یتیم کی خدمت دل کو زندگی دیتی ہے 5۔ نعت ، منقبت اور قوالی کی سماعت بھی دل کو متحرک رکھتی ہے۔ 6۔ محبت میں دل زندہ رھتا ہے۔ 7۔ اپنے شیخ کی صحبت میں ، بزرگوں کی خانقاہوں میں ، رفیقانِ طریق کی سنگت میں دل زندہ رھتا ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page