top of page

وقت۔۔۔۔ ایک اجتماعی امانت!! Waqt Aik Ijtimayi Imanat

وقت کا ضیاع محض انفرادی ہی نہیںٗ اجتماعی نقصان بھی ہے۔ وقت ایک اجتماعی امانت ہے۔ ہمارے وقت کے ساتھ بہت سے لوگوں کے اوقاتِ کار منسلک ہوتے ہیں۔ جب ایک شخص اپنی جائے کار پر تاخیر سے پہنچتا ہے تو اس سے منسلک لوگ بھی تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہم میں سے ہر شخص اپنی زندگی کی گاڑی کا ڈرائیور ہے، اگر ڈرائیور لیٹ جائے تو اس گاڑی میں سوار سب مسافر لیٹ ہو جاتے ہیں۔ زندگی کی گاڑی کو رواں دواں رکھنے کیلئے سب کَل پُرزوں کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہ کُل پرزوں کے بروقت لبیک کہنے سے ممکن ہے۔ اگر ایک جزو بھی متحرک ہونے میں تاخیر کرے تو حرکت موخر ہو جاتی ہے۔ ریلے ریس میں ایک کھلاڑی سست روی کا مظاہرہ کرے تو پوری ٹیم شکست سے دوچار ہوجاتی ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page