top of page

اعتبارِ انسانیت!! Aitebar-e-Insinayet

وعدہ لفظوں پر مشتمل ایک معاہدہ ہے۔ ایک انسان چند الفاظ کہتا ہے، دوسرا ان پر اعتبار کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ معاشرہ ایک بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ لفظوں پر اعتبار کرنا اعتبارِ انسانیت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعتبار نہ کرنا توہینِ انسانیت ہے۔ وعدہ خلافی اعتبارِ آدم کی توہین ہے۔ وعدہ خلاف لفظوں کا تقدس مجروح کرتا ہے۔ انسان ظاہری طور پر ان لفظوں سے پہچانا جاتا ہےٗ جنہیں وہ ادا کرتا ہے اورباطنی طور پر ان لٖفظوں سےٗ جن کا وہ پاسِ ادب کرتا ہے۔ لفظوں کی پاسداری صاحبِ کردار ہونے کی علامت ہے۔ انسان خود سے بھی کچھ لفظ بولتا ہے۔۔۔۔ بولے بغیر!! خود سے کہے گئے لفظوں کی پاسداری بھی نہائت اہم ہے۔ ان کی پامالی انسان کو فی الدرکِ الاسفل کر دیتی ہے!! قول و فعل میں مطابقت عظمتِ کردار کی دلیل ہے۔۔۔۔ اور عدم مطابقت کردار کے کالعدم ہونے کی

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page