اہلِ جماد!!

جمادات اپنی تمام تر حرکت کے باوجود جامد کہلائیں گے۔ اس لئے جمادات میں مشغول شخص کتنا ہی متحرک نظر آئے، جمود کا شکار ہوتا ہے۔ جمادات جگہ گھیرتی ہیں، وزن رکھتی ہیں اور کششِ ثقل کی علت پر من و عن عمل کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔ یہی حال جمادات کے پیچھے لپکنے والوں کا ہے۔۔۔۔۔ وہ ہر جگہ جگہ ہی گھیریں گے، دلیل کے بغیر خود کو با وزن باور کروائیں گے۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ کہ زمین پر بوجھ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔ ثقیل ہونے کے سبب!! جمادات پر جم جانے والے فکری طور پر متحرک نہ ہو سکیں گے۔۔۔۔۔ ثقل کی کشش کے باعث!! جمادات کے اسیر حدت کے موصل ہوں گے۔۔۔۔۔ روشنی کے راستے میں مزاحم ہوں گے۔۔۔۔۔ روشنی سے متصل ہونے کے باوجود!! اہلِ جماد کی جملہ عادات میں سخت روی بھی شامل ہے۔ نمو پانے کیلئے نرم خوئی لازم ہے

#drazharwaheed #dareehsas #columns #drazharwaheed #column #Alsharaq #philosophy

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.