top of page

عین اور "عین"

عین ممکن ہےٗ سچ بولنے والا جھوٹا ہو۔ عین ممکن ہےٗ جھوٹ کہنے والا سچا ہو۔ عین ممکن ہے مصلحت سے کام لینے والا اصلاح کا خواہاں ہو۔ عین ممکن ہے سچ کہانی کا مصنف فساد کا فسانہ لکھ رہا ہو۔ عین ممکن ہےٗ میرا مخالف مجھ سے اختلاف کرنے کے باوجود سچا ہو۔ عین ممکن ہےٗ میری رسائی اپنے مخالف کی پارسائی تک نہ پہنچ پائی ہو! کثرت کا ہر ذرّہ وحدت کے کسی جلوے کا امین تو ضرور ہو گا۔ ہر ذرّہ وحدت کا پیمانہ ہے۔ جب تک وحدت آشنائی نہ ہوٗ کثرت کی دنیا میں بزم آرائی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔ سخن آرائی بھی رزم آرائی بن جاتی ہے۔ جب تک وہ "عین" نہ ملے جو دل میں جھانک کر اسے آنک لےٗ کسی کو منافق کہنا ایک قیاس آرائی ہے۔۔۔۔ اور قیاس کبھی حق کا متبادل نہیں ہوتا

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page