top of page

تعلق۔۔۔۔۔ ایک شجرِ سایہ دار!!

مفادات پر مبنی تعلقات ذاتی نہیں ہوتے، کاروباری ہوتے ہیں۔ کاروباری تعلقات استوار ہوں یا مسمارٗ ان سے ہمیں کوئی علاقہ نہیں۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ان میں جذبات اور احساسات کی سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ انسانی تعلقات قلبی تعلقات ہوتے ہیں۔ انسانی تعلقات دل کے ایک ساتھ دھڑکنے سے شروع ہوتے ہیں اور جب تک دل رک نہ جائے جاری رہتے ہیں۔ تعلقات کوئی فائل نہیں جسے نپٹا کر رکھ دیا جائے۔ تعلقات مسلسل نگہداشت چاہتے ہیں۔ تعلق ایک نوخیز کونپل کی طرح پھوٹنا ہے، نمو پاتا ہے اور پروان چڑھتا ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ اسے بے اعتنائی کے دھوپ میں جھلستا ہوا چھوڑ دیں کہ یہ جھاڑ جھنکار بن جائے یا اسے توجہ کی چھاؤں اور خدمت کا پانی دے کر اسے سینچتے رہیں۔۔۔۔ کہ شجرِ سایہ دار بن جائے اور آنے والی نسلوں کو چھاؤں فراہم کرے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page