top of page

قطع تعلقی

قطع تعلقی غرور کا اظہار ہے۔ اپنی انا کے مجروح ہونے کا ردّ عمل بھی انا کا اظہار ہوتا ہے۔ خاندانی رشتوں کو ختم کرنا دراصل خدائی فیصلوں کے خلاف بغاوت ہے۔ قطع رحمی مشیت کے خلاف ایک اعلانِ جنگ ہے۔ مشیتِ الٰہیہ نے ہمارے جسم اور ذہن کی ساخت اور پرداخت کیلئے ہمیں جس خاندان، زمان اور مکان میں پیدا کیا ہےٗ وہی ہمیں پروان چڑھانے کیلئے موزوں ترین ہوتا ہے۔ آم شدید گرم زمین میں پیدا ہوتا ہے اور اس کا رس میٹھا کرنے کیلئے اسے لُو کے تھپیڑوں سے گزارا جاتا ہے، سیب کو سرد خنک موسم درکار ہوتی ہے، ناریل گرم مرطوب ماحول میں پروان چڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔ یہی حال اور اصول ہمارے ظاہری اور باطنی وجود کا ہے۔ اپنے خونی رشتوں سے قطع تعلق کرنے والا خوشی اور خوش قسمتی سے منقطع کر دیا جاتا ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page