top of page

آسائش اور سکون!

سکون وحدت کا منظر ہے۔ وحدتِ افکار سکون سے روشناس کرتی ہے۔ وحدتِ کردار وادیِ سکوں کی سیر کرواتی ہے۔ وحدتِ افکار قابلِ دید ہوتی ہے، وحدتِ افکار قابلِ تقلید! وحدتِ کردار سکون کی دولت دان کرنے کی قدرت عطا کرتی ہے۔ ہر شخص وہی کچھ دینے کی قدرت رکھتا ہے جو اس کے پاس موجود ہو۔ سکون کا راہی آسائش نہیںٗ آسانی مانگتا ہے۔ اگر سکون اور آسائش دونوں عنقا ہوں تو آسائش سے پہلے سکون کی دعا کرنی چاہیے۔ سکون مل جائے گا تو آسائش کی طلب نہ رہے گی۔ آسائش نے بغیر سکون کے گھر کا رستہ دیکھ لیا تو سکون کی طلب مزید بے سکون کر دے گی۔ مدعائے طلب سکون ہے تو اسے آسائشوں کے ساتھ مشروط نہ کرنا چاہیے! سکون اپنے پہلے مرحلے پر آسائش، آرائش اور نمائش کی تمنا سے آزاد کرتا ہے۔

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page