top of page

روشنی کی دلیل

سچائی اکثریت کے طے کردہ پیمانوں میں نہیں ملتی۔ ایک اور اکیلا سورج ہزارہا قمقموں پر بھاری ہوتا ہے۔ سچ روشنی ہے۔۔۔۔۔ حقیقی روشنی!! روشنی کی ایک کرن سینکڑوں تاریکیوں پر ایک بھاری دلیل ہوتی ہے۔ دنیا میں اکثریت کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اور دین میں سچ کا پلڑا بھاری ہے!! اس دنیا کو دین بنانے کا طریق یہ ہے کہ اکثریت کے شور پر کان دھرنے کی بجائے سچائی کی تلاش کی جائے۔ زندگی میں کم از کم ایک آدمی ایسا ضرور تلاش کر لیا جائے جو سچائی کا نمائندہ ہو۔ سچ تجریدی حیثیت رکھتا ہے، انسان ٹھوس حقیقت رکھتا ہے۔۔۔۔۔ تجرید کو تجسیم کا لباس میسر نہ آئے تو عالمِ شہود میں مشہود نہیں ہوتی۔ روشنی تجرید ہے۔۔۔۔۔ اسلیے ناقابلِ دید ہے۔ روشنی کو منعکس کرنے والے ٹھوس اجسام نہ ہوں تو روشنی ٹھوس حقیقت نہیں بنتی

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page