top of page

دین دار اور دنیا دار!!

محبت کی دنیا کا باسی دنیا کی محبت میں نہیں پایا جاتا۔ محبت کی دنیا روح کی دنیا ہے۔ روحانی شعور سے متصف دیدہِ بینا رکھتا ہے۔۔۔۔۔ وہ دنیا کی دوڑ کو کھیل بچوں کا سمجھتا ہے۔ روح کی دنیا ایثار اور قربانی کی دنیا ہوتی ہے، جسم کی دنیا حاصل اور وصول کی داستان ہے۔ دنیائے اجسام میں گرفتار شعور تجریدی افکار سے محروم ہوتا ہے۔ دین دارشخص دنیا کے فرائض سے غافل نہیں ہوتا۔۔۔۔ دنیا دار دین سے بہرصورت غافل پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے دنیاوی فرائض بھی اس کی خواہش اور ذاتی پسند ناپسند کے تحت ترتیب پاتے ہیں۔ سو، فرائض کے اعتبار سے دنیا دار ایک ناقابلِ اعتبار شخص ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور دین دار قابلِ بھروسہ اور ذمہ دار ہوتا ہے!! جس کا مفاد دنیا ہے، اسے دنیا کی رکھوالی پر متعین نہیں کیا جا سکتا

Featured Coloumn
Tag Cloud
No tags yet.
bottom of page